ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان میں صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

پاکستان میں صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کردی

Sun, 03 Apr 2022 13:41:46    S.O. News Service

اسلام آباد، 3؍ اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز ارسال کردی اور کہا  کہ قوم عام انتخابات کی تیاری کرے۔

سرکاری ٹی وی کے ذریعے قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک سے پلانٹ کی گئی سازش کو آج ڈپٹی اسپیکر نے مسترد کردیا جس پر میں پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پوری قوم پریشان تھی کہ غداری ہورہی تھی، میں انہیں پیغام دے رہا ہوں کہ اس طرح کی سازش یہ قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی، ہم نے آئینی طاقت استعمال کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا ہے۔

عمران خان  نے کہا کہ صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور نئے انتخابات کی تجویز بھیج دی ہے، قوم عام انتخابات کی تیاری کرے، مجھے گزشتہ روز سے لوگ پیغامات دے رہے تھے کہ لوگ آپ سے غداری کررہے ہیں اور رقومات لے رہے ہیں، جنہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے پیسے لیے وہ ان رقومات کو لنگر خانوں میں دے دیں۔

دریں اثنا پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ہدایت موصول ہوگئی ہے جسے انہوں نے منظو کرتے ہوئے آئینی طور پر  قومی اسمبلی کو تحلیل کردیا ہے۔


Share: